
رحیم ایڈووکیٹ چیرمین جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ نے 35ویں یومِ تاسیس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا یوم تاسیس قائد تحریک امان اللہ کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے. 17 اپریل 1987 کراچی کے مقام پر قائد تحریک امان اللہ خان نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے طلبہ ونگ جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی بنیاد رکھی. جسکا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قومی آزادی کی جدوجہد کیجانب راغب کرنا تھا.
انکا مزید کہنا تھا کہ آج جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ تناور درخت بن چکا. اور جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سے تیار کارکنان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سےپوری دنیا میں پھیلے ہوئے اپنے وطن کی آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے لئے برسرِ پیکار ہیں. سلام ہو ایسی دور اندیش قیادت کو جس نے آج سے 35سال قبل ایک ایسا پودا لگایا جو آج ایک باغ بن چکا.
آخر میں رحیم ملک نے مزید کہا کہ انشاءاللہ مقبول بٹ شہید کے نظریات و افکار ، قائد تحریک امان اللہ خان کی جہد مسلسل کو مشعل راہ کے طور پر اپناتے ہوئے چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ قائد انقلاب یاسین ملک کی قیادت میں جدوجہد کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا.
#VOKNews