وزیر ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ظفر اقبال ملک ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ہم انکے ادنٰی کارکنان اپنے قائد کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کھڑے ہیں اور انشہ اللہ زندگی کی آخری سانس تک کھڑے رہیں گے میں ضروری نہیں سمجھتا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر میرے قائد کیخلاف چند دنوں سے گھٹیا،من گھڑت اور غیر اخلاقی کمپئین میں مصروف ہیں انکو منہ لگاؤں
آپ کی گفتگو آپ کے اندر اور آپکی خاندانی تربیت کی عکاس ہوتی ہے، میرے قائد نے جو فیصلہ جماعت کی اعلٰی قیادت نے کیا من و عن تسلیم کیا
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی صاحب ہماری پہچان ہیں اور انکو جماعت کی اعلٰی قیادت نے وزیر اعظم بنایا،قیادت کے اس فیصلے کو میرے قائد نے سر آنکھوں تسلیم کیا اور اب جبکہ جماعت کی اعلٰی قیادت سردار تنویر الیاس صاحب کو وزیر اعظم نامزد کررہی ہے تو قیادت کے اس فیصلہ کو بھی میرے قائد نے تسلیم کیا ،اب چند لوگ جنکا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں وہ سوشل میڈیا پر من گھڑت فتنہ پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں انکو خبردار کیا جاتا ہے کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں اور رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں رمضان کے تقدس کو پامال نہ کریں،آپ چاہے جس کو مرضی سپورٹ کریں لیکن اخلاقی حدوں کو کراس نہ کریں اور نہ ہمیں مجبور کریں کہ ہم راست اقدام پر مجبور ہو جائیں۔الیکشن ہر پانچ سال بعد آتے ہیں اور اب اگلے الیکشن کا انتظار کریں اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنا نمائندہ منتخب کریں اور جسکو اللہ پاک نے عزت اور عوام نے مینڈیٹ دیا اس کو تسلیم کریں۔
کل وزیر اعظم کا چناؤ ہے اورانشہ اللہ سردار تنویر الیاس صاحب آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم ہونگے اور ہمارے قائد ظفر اقبال ملک انکی ٹیم کا حصہ ہونگے اور راج محل کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوۓ راج محل کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروۓ کار لا کر عوام کی خدمت کرینگے۔راج محل ترقی کریگا اور انشہ اللہ راج محل کی تقدیر بدلے گی۔
تحریر: سمیر حیدر
