Pakistan biggest university of Islamabad


 پاکستان کی سب سے بڑی ایگریکلچرل یونیورسٹی جہاں کبھی ایگریکلچر سیکٹر کے لونڈے لپاڑے ایڈمیشن کے خواب دیکھتے تھے، المیہ یہ کہ کوئی اب یہاں ایڈمیشن لینا گوارا نہیں کرتا، اگر کوئی غلطی کر بیٹھے تو وہ اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو کبھی یہاں ایڈمیشن لینے کا مشورہ نہیں دیتا۔

اس حال تک یونیورسٹی کو پہنچانے میں بہت وجوہات ہیں، گھٹیا سیاست، برادری ازم، من پسند لوگوں کی اپوائنٹمنٹ، کرپشن، وغیرہ وغیرہ

میرٹ کی بدحالی کا یہ حال ہے کہ ایک سینئر پروفیسر جو کہ سینئر عہدے پر بھی رہ چکے ہیں، اپنے ایک قریبی کو ڈراپ ہونے سے بچانے کے لیے ایک جونیئر ٹیچر کو ڈرا دھمکا بھی چکے ہیں۔ 

رہی بات ایڈمیشن کی تو اپ نے اپلائی کر دیا ہے تو آپ کا ایڈمیشن کنفرم ہے، کوئی ٹینشن نہیں لینی، ٹیسٹ میں 30 نمبر بھی ہیں تو ایڈمیشن مل جائے گا، یو اے ایف آپ کو کبھی دھتکارے گی نہیں، 

ہاں اگر آپ نے ٹیسٹ نہیں دیا اور آپ ابھی ایڈمیشن کے خواہشمند ہیں اور آپ رانے ہیں یا اپ کے پاس کسی رانے یا یونیورسٹی کے کسی ہائی پروفائل پروفیسر کی سفارش ہے تو بغیر ٹیسٹ دیے بھی آپ کو ایڈمیشن مل جائے گا، آخر سپورٹس کوٹہ اسی لیے تو رکھا گیا ہے

یہ تو تھا ایک رخ، دوسرا نیچے دی گئی تصویر میں ذرا غور سے دیکھیے

وہ یونیورسٹی کیفے جو پچھلے 3 سال سیاست کی نظر رہا بند پڑا رہا، کل اس کو سٹوڈنٹس کے لیے کھول دیا گیا۔ اور کل یونیورسٹی کیفے کا افتتاح جناب ڈاکٹر جلال عارف صاحب (ایکٹنگ ڈین ایگریکلچر فیکلٹی)، ڈاکٹر رانا ندیم عباس (ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز) نے دیگر سینئر پروفیسرز کے ساتھ مل کر کیا اور فیتہ بھی کاٹا۔

کچھ دن پہلے دو بسوں کا افتتاح بادشاہ سلامت نے خود سارے ڈینز اور سینئر ایڈمنسٹریٹرز کو ساتھ کھڑا کر کے کیا تھا،  

جہاں سے ایگریکلچر سیکٹر میں انوویشن کی اور نئی نئی پراڈکٹس اور ریسرچز کے اشتہار لگنے چاہئیں وہاں یونیورسٹی میں دور یہ آ گیا ہے کہ اگر ایک اینٹ بھی رکھی جائے کہیں تو اس کا افتتاح نامی گرامی پروفیسرز کر رہے ہوتے ہیں۔ 

اینی ہاؤ میرے پیارے ایگریرینز آپ نے گھبرانا نہیں ہے، 

ایتھے کھوتا گھوڑا برابر اے

فوجی اوور اینڈ آوٹ

 #روزنامہ_یواےایف

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post