افسوس ناک حبر پڑ کے دل دہل جاے

 خبر غم 😭😭

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن


پیارا  بھائیوں جیسا دوست جامعہ نمل میں ( بی ایس میتھ کا) ایک محنتی طالب علم محمد رمضان    سب سے بھائیوں کی طرح رہنے والا ۔ آج ہم میں نہیں رہا 😭 

"ہم مل کر الغزالی بلاک کے سامنے بیٹھ کر گپ شپ لگاتے اور ایک دوسرے کو ہمیشہ تنگ کرتے تھے۔ سینئر ہونے کا ہمیشہ کردار ادا کیا اور اچھی رہنمائی کرتے رہے۔

 ایک مہینہ یونیورسٹی نہ آنے پر میں نے کچھ دوستوں سے رمضان کے بارے میں پوچھنا شروع  کیا کہ خیریت ہو اجکل رمضان یونیورسٹی نہیں آ رہا ؟تو کسی کو خبر نہیں تھی کہ کیا  وجہ ہے  جو وہ جامعہ میں نہیں آ رہا 

 فون  نمبر نہ پاس ہونے کی وجہ سے فیسبک پر آئ ڈی سیرچ کی اور سیدھا میسج کیا اور حال احوال پوچھا اور جامعہ میں نظر نہ آنے کا شکوہ کیا! 

تو اس سے ساتھ ہی نمبر  مانگ لیا!

جب میں نے یہ میسیج دیکھا کہ" سر میں رسولی ہے" جس کی وجہ سے سیمسٹر بریک لیا ہے  اور اسی مہینہ کے آخر میں راوالپنڈی آپریشن ہو گا۔ اور کچھ دن میں ہاسپٹل شفٹ ہو جاؤں گا۔ 

دعاؤں کے ساتھ بات چیت کا اختتام کیا۔کیا خبر تھی کہ یہ آخری گفتگو ہو گی۔😭

کل ایک دوست نے کہا کہ رمضان کا آپریشن ہے  تو اس کی عیادت کے لیے میں ہاسپٹل جا رہا ہوں تو تم بھی ساتھ چلو مگر میں نے اسے یہ کہہ کر روانہ کر دیا کے میں کلاس لوں گا تم جاؤ اور دیکھ کر آؤ اور مجھے آگاہ کرنا صحت کے حوالے سے۔ اور میں آپریشن ہو جائے تو پھر جاؤں گا۔

ابھی یونیورسٹی سے واپس آیا کچھ دیر آرام کیا اور سوشل میڈیا کی طرف گیا تو  پہلا سٹیٹس ہی دیکھ کر میرے جسم ساکت پڑ گیا کہ 

"رمضان ہم میں نہیں رہا"😭😭

اللہ پاک بھائ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین"


اتنی جوان موت تھی اتنی جوان موت💔

اتنی کہ ہر جوان کی چیخیں نکل گٸیں😭


Post a Comment (0)
Previous Post Next Post