لعنت کیا ھے؟
اکثر اوقات لوگ جن افراد کو ناپسند کرتے ہیں جن کے ساتھ نظریاتی سیاسی اختلافات رکھتے ہیں ان پر اپنے غصے کا اظہار کرنے کیلئے لعنت بھیجتے ہیں
لعنت کے لفظی معنی سے اکثر افراد ناواقف ھیں اور اسکی شرعی حیثیت سے بھی -:
لعنت کے معنی ھیں
رحمت الٰہی سے دوری کی بدعا کرنا
شرعیت میں مسلمانوں پر لعنت بھیجنے کی ممانعت ھے
یعنی جس کے اسلام پر مرنے کا آپکو یقین نا ھو اس پر آپ لعنت نہیں بھیج سکتے
ایک حدیث مبارکہ ھے کہ
جب انسان لعنت بھیجتا ھے تو وہ آسمان کی طرف جاتی ہے
پھر آسمان کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں واپس وہ زمین کی طرف پلٹتی ھے
زمین بھی اسے قبول کرنے سے انکار کرتی ھے پھر وہ اس شخص کی طرف جاتی ھے جس پر بھیجی گئ ھے اگر وہ اسکا مستحق ہے تو اسکو لگتی ھے
ورنہ وہ اسکی طرف واپس پلٹ آتی ھے جو بھیجنے والا ھے
ایک اور روایئت ھے کہ جوشخص کسی پر لعنت بھیجتا ھے اگر وہ اسکا مستحق نہیں ھے تو واپس بھجنے والے کی طرف پلٹ آتی ھے
حرف مقصود یہ ھے کہ اگر آپ کسی کو گمراہ پاتے ہیں یا کسی کو حق پر نہیں سمجھتے بشرطیکہ آپکو جھو ٹ سچ کا علم ھو حق نا حق معلوم ھو تو اسکیلیئے ھدایت مانگیں ناکہ بددعائیں کریں
کیونکہ بددعا میں یہ اندیشہ موجود ھے کہ وہ واپس آپکو ھی لگ سکتی ھے
یعنی کہیں ایسا تو نہیں ھے کہ ھم خُد خدا وند تعالی سے اپنے لیئے رحمت سے دوری کا مطالبہ کررہے ہیں
زرا سوچیئے نہیں پورا سوچ